دھول پیٹ میں ایکسائز حکام کی کارروائی، 1.23 کلو گانجہ ضبط، ایک شخص گرفتار
ایکسائز حکام نے دھول پیٹ ایکسائز پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع شیو لا نگر میں کارروائی کرتے ہوئے 1.23 کلو گانجہ ضبط کرلیا اور اس کی مبینہ فروخت میں ملوث 34 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
حیدرآباد: ایکسائز حکام نے دھول پیٹ ایکسائز پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع شیو لا نگر میں کارروائی کرتے ہوئے 1.23 کلو گانجہ ضبط کرلیا اور اس کی مبینہ فروخت میں ملوث 34 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار شخص کی شناخت ہٹگڑے کرن (34) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم ایک آٹو رکشہ کے ذریعہ گانجہ فروخت کر رہا تھا، اسی دوران ایکسائز پولیس کی ٹیم نے اسے حراست میں لے لیا۔
یہ کارروائی ایکسائز سی آئی پروین کمار، سی آئی وپلَو ریڈی، سب انسپکٹرس وینکٹیشورا ریڈی اور مغل اپا نے اپنے عملے کے ساتھ انجام دی۔
کارروائی کے دوران حکام نے 1.23 کلو گانجہ کے علاوہ مبینہ طور پر اس کے استعمال میں لائے جانے والے آٹو رکشہ کو بھی ضبط کرلیا۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایکسائز سی آئی پروین کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں ملزم کے خاندان کے افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
حکام نے واضح کیا کہ گانجہ کی غیر قانونی فروخت اور تقسیم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔