تلنگانہسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ویڈیوز: مشہور رامیشورم کیفے میں اکسپائرڈ اسٹاک دستیاب

تلنگانہ فوڈ سیفٹی اتھاریٹی کے حکام کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے دھاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی کے حکام نے شہر کے مشہور رامیشورم کیفے پردھاوا کیا اس دوران انہوں نے کیفے میں اکسپائر ڈاسٹاک جس میں اڑت دال اور چند ڈیری اشیاء شامل ہیں، کو پایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ فوڈ سیفٹی اتھاریٹی کے حکام کے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے دھاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی کے حکام نے شہر کے مشہور رامیشورم کیفے پردھاوا کیا اس دوران انہوں نے کیفے میں اکسپائر ڈاسٹاک جس میں اڑت دال اور چند ڈیری اشیاء شامل ہیں، کو پایا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ
نکاح کے مسنون طریقے پر مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اپنے جواب میں مشہور ریسٹورنٹ نے کہا کہ اکسپائرڈ اشیاء کو استعمال کیلئے نہیں رکھا گیا تھا بلکہ ان اشیاء کو ضائع کرنے کیلئے یہاں رکھا گیا تھا۔ ٹاسک فورس کی ٹیم نے23مئی کو مادھا پور علاقہ میں معائنہ کیا تھا۔

رامیشورم کیفے میں اڑت کی دال (ایک سو کیلو) کا اسٹاک پایا گیا جس کی اکسپائرڈ تاریخ 20 مارچ 2024 کو ختم ہوگئی جس کی مالیت16ہزار روپے بتائی گئی۔

نندنی دہی (10کیلو)،دودھ (80لیٹر) جن کی مالیت700 روپے بتائی گئی ہے، بھی پایا گیا جو اکسپائرڈ ہوچکا تھا۔ ان تمام اشیاء کو برسر موقع تلف کردیا گیا۔

کمشنر فوڈ سیفٹی تلنگانہ نے ایکس پر جمعرات کی شام پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جمعہ کے روز رامیشورم کیفے نے کہا کہ انتظامیہ نے حیدرآباد کے آوٹ لیٹ میں حکام کی تلاشی کا نوٹ لیا ہے اور اس معاملہ پر پہلے سے ہی غور کیا جارہا ہے۔

ہر آوٹ لیٹ میں اسٹاک کا جائزہ لینے اور حقائق کا پتہ لگانے کیلئے اندرونی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

رامیشورم کیفے کے بانیوں دیویا رگھو یندر راؤ اور رگھویندر راؤ نے کہا کہ جو اسٹاک پایا گیا اسے سیل کردیا گیا تھا اسکو کھولا نہیں گیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اس اسٹاک کو استعمال کیلئے نہیں رکھا گیا بلکہ اسے تلف کیا جانے والا تھا۔