مہاراشٹرا

ناگپور فیکٹری  میں دھماکہ،  15  ہلاک متعدد زخمی

۔زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے

ممبئی :  مہاراشٹرا کے ناگپور ضلع کے کاٹول میں اتوار کو دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری آیس بی ایل میں زبردست دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
ملک کی ترقی کیلئے اختراعی سوچ اور موثر حکمرانی ضروری، ناگپور میں بی آر ایس دفتر کا افتتاح
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

ناگپور ضلع انتظامیہ اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

کچھ ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے، لیکن صحیح تعداد کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ راحتی (ریسکیو) آپریشن جاری ہے، ،” انسپکٹر جنرل آف پولیس سندیپ پاٹل نے کہا مقامی ایس پی پوددار نے کہا کہ سینئر حکام کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اس معاملے میں سینئر عہدیداران کے ساتھ ایک تکنیکی اور سائنسی تحقیقاتی تفشیشی عمل بھی جاری ہے

مقامی رکن اسمبلی چرن سنگھ ٹھاکر واقع کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پہنچ گئے انہوں نے کہاکہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس زوردار دھماکوں کی آوازیں کئی کلومیٹر دور تک سنی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ متاثرین میں سب سے زیادہ خواتین ہیں۔زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے