ایشیاء

کابل میں دھماکہ، 3 ہلاک، کئی زخمی

سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ افغانستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ اقدامات کر رہا ہے۔

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج ایک دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی زخمی بتائے جاتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک چینی گیسٹ ہاؤس کے قریب ہوا۔ دھماکے کے بعد گولی چلی اور عمارت میں آگ لگ گئی۔ ایک گیسٹ ہاؤس سے بھی دھواں نکل رہا تھا۔

سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ افغانستان میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متعلقہ اقدامات کر رہا ہے۔

افغان حکام نے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔