کرناٹک

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

بنگلورو: کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 نشستوں کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

بنگلورو: کرناٹک قانون ساز اسمبلی کی 224 نشستوں کے لیے بدھ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
اداکار یش کا انتخابی مہم چلانے سے انکار
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بین مذہبی جوڑے کو مارپیٹ،7 افراد گرفتار
6سال سے کوما میں موجود لڑکے کی موت، والدین کا ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پرامن اور منصفانہ پولنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پانچ کروڑ 31 لاکھ 33 ہزار 54 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ریاست میں کل 58,545 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور جہاں ووٹر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بٹن کو دبا کر 2615 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

کل 2615 امیدواروں میں سے 2430 مرد اور 184 خواتین اور ایک ٹرانس جینڈر امیدوار ہیں۔

اس پولنگ میں 11 لاکھ 71 ہزار 558 نوجوان ووٹرز پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

کل ووٹروں میں سے پانچ لاکھ 71 ہزار 281 معذور افراد ہیں اور 12 لاکھ 15 ہزار 920 ایسے ووٹر ہیں، جن کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے۔

پولنگ کے دوران 76,202 ووٹر ویری فی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) مشینوں کا استعمال کیا جانا ہے۔

ریاست میں اسمبلی انتخابات کو پرامن اور شفاف طریقے سے کرانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا بندوبست کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بوگس ووٹنگ کو روکنے اور پولنگ میں لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔

کمیشن کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ایک پولنگ اسٹیشن پر چہرے کی شناخت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔کسی بھی الیکشن میں اس قسم کی ٹیکنالوجی پہلی بار استعمال کی جائے گی۔

اس بار ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی، کانگریس اور جنتا دل سیکولر کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔

پولنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w