مشرق وسطیٰ

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (یو این) کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا کہ لبنان بھر میں مواصلاتی آلات کے بڑے پیمانہ پر اور بہ یک وقت ہونے والے دھماکے چونکادینے والے ہیں جن کا عام شہریوں پر ناقابل قبول اثر ہے۔

جنیوا: اقوام متحدہ (یو این) کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا کہ لبنان بھر میں مواصلاتی آلات کے بڑے پیمانہ پر اور بہ یک وقت ہونے والے دھماکے چونکادینے والے ہیں جن کا عام شہریوں پر ناقابل قبول اثر ہے۔

متعلقہ خبریں
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ کشیدگی میں کمی آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ خبررساں ایجنسی ژنہوا کی اطلاع کے مطابق انہوں نے خطہ میں اثرورسوخ رکھنے والے ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لئے کارروائی کریں۔

لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے چہارشنبہ کے روز اطلاع دی کہ منگل کے روز ان کے پیجرس میں ایک دھماکوں کی وجہ سے 2 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور دیگر تقریباً 2800 زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ لبنان کی وزارت ِ صحت نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ وائرلیس مواصلاتی آلات میں دھماکوں کی وجہ سے ملک بھر میں زائداز 9 افراد ہلاک ہوئے اور دیگر زائداز 300 افراد زخمی ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ بہ یک وقت ہزاروں افراد کو نشانہ بنانا چاہے وہ عام شہری ہوں یا مسلح گروپ کے ارکان‘ یہ جانے بغیر کہ حملہ کے وقت نشانہ بنائے گئے آلات‘ ان کے مقامات کیا تھے‘ یہ حرکت بین الاقوامی انسانی حقوق قانون کی خلاف ورزی ہے اور جہاں کہیں قابل ِ اطلاق ہو‘ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

a3w
a3w