وزیر اعظم چین کا 4 روزہ دورہ پاکستان شروع
وزیراعظم چین لی کیانگ پیر کے دن 4 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچے جس کے دوران وہ ایس سی او چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول اسٹراٹیجک سی پیک پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اسلام آباد (پی ٹی آئی) وزیراعظم چین لی کیانگ پیر کے دن 4 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچے جس کے دوران وہ ایس سی او چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول اسٹراٹیجک سی پیک پر تبادلہ خیال کریں گے۔
11 سال میں چین کے کسی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور یہ دورہ‘ پاکستان میں انفرااسٹرکچر پراجکٹس پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر حالیہ حملوں کے پس منظر میں ہورہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے قریب راولپنڈی میں نورخان ایربیس میں اپنے کابینی وزرا کے ساتھ لی کیانگ کا خیرمقدم کیا۔
اسلام آباد میں منگل اور چہارشنبہ کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کی مجلس سربراہان ِ مملکت کی 23 ویں میٹنگ ہوگی۔
وزیراعظم چین‘ پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ پاکستان نے چینی قائد کی آمد کو پاکستان اور چین کی طرف سے اپنی سکھ دکھ کی اسٹراٹیجک شراکت داری کو دی جانے والی اہمیت سے تعبیر کیا۔
Photo Source : @arabnewspk