تلنگانہ

ایم ایل سی ضمنی الیکشن، تعطیل کا اعلان

ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ گریجویٹس حلقہ کے لئے 27 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ملازمین کو پولنگ کے دن خصوصی چھٹی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں

حیدرآباد: ورنگل۔ کھمم۔ نلگنڈہ گریجویٹس حلقہ کے لئے 27 مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ملازمین کو پولنگ کے دن خصوصی چھٹی دینے کے احکامات جاری کئے ہیں تاکہ الیکشن میں ووٹرز اپنا حق راے دہی سے استفادہ کرسکیں۔

متعلقہ خبریں
ووٹر لسٹ میں غلطیوں کے ازالہ کے بغیر نئی فہرست کا اجراء افسوسناک
محبوب نگر مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کیلئے پولنگ
تلنگانہ اسمبلی الیکشن، بی جے پی کی سنٹرل کمیٹی کا اعلان
تلنگانہ کونسل کی مزید 3نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری
الیکشن کمیشن بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

اس سلسلہ میں ورنگل، ہنمکنڈہ، محبوب آباد، جے شنکر بھوپال پلی، جنگاؤں، ملگ، سدی پیٹ، کھمم، بھدرادری کتہ گوڑم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ اور یادادری بھونگیر کے ضلع کلکٹرس کو احکامات جاری کئے گئے۔

پرائیویٹ ملازمین کے بارے میں سی ای او نے کہا کہ خانگی ملازمین کے لئے عام تعطیل کا اعلان کرنے کا کوئی نظم نہیں ہے۔

انہوں نے پرائیویٹ اداروں سے اپیل کی کہ وہ ڈیوٹی میں تاخیر، شفٹ ایڈجسٹمنٹ، ڈیوٹی کے اوقات میں مختصر غیر حاضری یا دوسری صورت میں سہولت فراہم کریں تاکہ ورنگل۔ کھمم- نلگنڈہ گریجویٹس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کو ووٹ دینے میں سہولت دی جا سکے۔

a3w
a3w