دہلی

حج کی پیشگی رقم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین کے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے

نئی دہلی (یو این آئی) حج بیت اللہ 2025 کے لیے جانے والے عازمین کے حج اخراجات کی پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اور اب عازمین کے حج اخراجات کی پہلی قسط 1,30,300 روپے 31 اکتوبر رات 11.59 بجے تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں

اس کے ساتھ ہی حج کمیٹی میں تمام ضروری دستاویزات اور میڈیکل سر ٹیفکیٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی بڑھا کر 5 نومبر کر دی گئی ہیں۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کادفتر ہفتہ، اتوار اور دیوالی کی گزیٹیڈ چھٹی کے علاوہ کام کے دنوں میں کھلا رہے گا اور حج سے متعلق دستاویزات جمع لیے جائیں گے۔