جعلی کرنسی کی طباعت اور چلن کوعام کرنے پر 2افرادگرفتار
پولیس نے ایک خاتون کے بشمول2 افراد کو گرفتار کرلیاہے جن پرتلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں ہندوستان کی جعلی کرنسی کی طباعت اور اس کے چلن کوعام کرنے میں ملوث ہونے کاالزام ہے۔
حیدرآباد: پولیس نے ایک خاتون کے بشمول2 افراد کو گرفتار کرلیاہے جن پرتلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں ہندوستان کی جعلی کرنسی کی طباعت اور اس کے چلن کوعام کرنے میں ملوث ہونے کاالزام ہے۔
ان دونوں کے قبضہ سے 27 لاکھ مالیت کی جعلی کرنسی کوبھی ضبط کرلیاگیاہے۔ پولیس نے پیر کے روز یہ بات بتائی۔ایک اہم اطلاع ملنے کے بعدپولیس کی ٹیموں نے چندرائن گٹہ سے ایک ملزم کوپکڑلیا ہے اور اس کے قبضہ سے جعلی کرنسی اوردیگر میٹریل کو ضبط کرلیا۔
حیدرآبادسٹی پولیس نے اپنے ایک صحافتی اعلامیہ میں یہ بات بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ اس کیس کااصل مشتبہ ملزم جو خاتون ملزم کا بھائی بتایا گیا ہے‘جعلی نوٹوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء خریدنے کے بعد اپنی بہن کے ساتھ500 روپے کے نوٹ کی جعلی کرنسی کی طباعت (پرنٹنگ) کرتا تھا اور وہ گجرات میں اس جعلی کرنسی کے چلن کو عام کرتا تھا۔ وہاں کی ریاستی پولیس نے جنوری میں اسے گرفتار کرچکی تھی۔
بھائی کی گرفتاری کے بعد اصل مشتبہ ملزم کی بہن نے ایک اور ملزم جوآٹورکشہ ڈرائیور بتایاگیا ہے سے ربط پیدا کیا اوراس نے تمام میٹریل کے بشمول جعلی ہندوستانی کرنسی کوچندرائن گٹہ منتقل کردیا تاکہ اس جعلی کرنسی کے چلن کوعام کیاجائے تاہم پولیس نے ان دونوں کو بھی گرفتار کرلیا۔