حیدرآباد

افتتاحی تقریب میں بی آر ایس قائدین آپس میں الجھ پڑے

افتتاح کے فوری بعد پروگرام اُس وقت افراتفری کی نذر ہوگیا جب بی آر ایس کے تین گروپس کے ٹی آر کی موجودگی میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوگئے اور ایک دوسرے سے بحث وتکرار کرنے لگے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے آج کا چی گوڑہ جی ایچ ایم سی وارڈ آفس کا افتتاح کیا۔

افتتاح کے فوری بعد پروگرام اُس وقت افراتفری کی نذر ہوگیا جب بی آر ایس کے تین گروپس کے ٹی آر کی موجودگی میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوگئے اور ایک دوسرے سے بحث وتکرار کرنے لگے۔

بی آر ایس کارکن تین گروپس میں تقسیم ہوگئے۔

رکن اسمبلی عنبر پیٹ کالیرو وینکٹیش، حلقہ اسمبلی عنبر پیٹ کیلئے بی آر ایس انچارج اے سدھا کر ریڈی، رکن بلدیہ گولناکہ لاونیا سرینواس گوڑ کی قیادت میں تین گروپس نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

سدھاکر ریڈی اور لاونیا سرینواس گوڑ کا الزام ہے کہ دلت بندھو اسکیم کے تحت فنڈس کی اجرائی میں کے وینکٹیش بے قاعدگیوں میں ملوث ہیں۔

اس سلسلہ میں سدھاکر نے کے ٹی آر سے تحریری شکایت بھی کی۔ پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے حالات پر قابو پالیا۔

a3w
a3w