تلنگانہ

شرپسندوں کا روزہ دار ریونیو ملازم پر وحشیانہ حملہ, زعفرانی کپڑے میں ریکارڈ لیجانے کا بہانہ

بھینسہ ڈیویژن تانور منڈل کے بور گاؤں میں ہندوشرپسندعناصر کی جانب سے شرپسندی کا مظاہراہ کرتے ہوئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم عبدالوکیل ولد عبدالطیف 36/سالہ کو صرف اس لیئے حملہ کیا وہ اپنے دفتر کے ریکارڈ ایک زعفرانی کپڑے میں تھے لیجارہاتھا۔

بھینسہ: بھینسہ ڈیویژن تانور منڈل کے بور گاؤں میں ہندوشرپسندعناصر کی جانب سے شرپسندی کا مظاہراہ کرتے ہوئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے مسلم ملازم عبدالوکیل ولد عبدالطیف 36/سالہ کو صرف اس لیئے حملہ کیا وہ اپنے دفتر کے ریکارڈ ایک زعفرانی کپڑے میں تھے لیجارہاتھا۔

متعلقہ خبریں
بھینسہ ٹاؤن میں گنیش وسرجن جلوس کا پرامن آغاز۔ پنجہ شاہ سہ راہ پولیس چھاونی میں تبدیل
ایس ایس سی امتحانات کی تیاری: مفتی ڈاکٹر حافظ صابر پاشاہ قادری کی طلبہ کو اہم ہدایات
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو

جبکہ یہ ملازم تانور تحصیل میں بہ حیثیت جونیر اسٹنٹ کی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ یہ آج بھینسہ آرڈی او دفتر سے اپنے تحصیل کے ریکارڈ تانور لیجارہے تھے اور جو ریکارڈ آرڈی او دفتر سے انہیں دیا گیا تھا وہ زعفرانی کپڑے میں بندھے ہوئے تھے۔اور جب یہ اپنی گاڑی پر یہ ریکارڈ لیجارہے تھے۔

تانور سڑک پرواقع بورگاؤں پر ہندوشرپسندوں کی ایک بڑی تعدادجن میں بورگاؤں وٹھل،پرساد تانور،راجہ،چہایا کے علاوہ دیگر شرپسندوہندوواہنی نوجوان انہیں روک دیا اور زعفرانی کپڑے کے استعمال کولیکرقاتلانہ حملہ شروع کردیا جبکہ مسلم ملازم کی ایک بات بھی سنی اور لاٹھیوں اور لکڑیوں سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا اور انہیں زعفرانی کپڑوں کی پوجا کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور انہیں گالی گلو ج کی  اور پیر پڑنے پر مجبور کیاگیا جبکہ مسلم ملازم روزہ کی حالت میں تھے۔

اورانہوں نے کچھ نہیں کیا اور سمجھانے کی کوشیش کی اس کے باوجودبھی شرپسند ان پر حملہ کرتے ہوئے انہیں شدیدزخمی کردیا۔جنہیں کافی چوٹیں آئیں۔اس دوران بھینسہ کے دو مسلم صحافی تانور کے لیئے جارہے تھے اور یہ واقع کو دیکھکر شرپسندوں کو سمجھانے کی کوشیش کی لیکن شرپسند ان پر حملہ کی دھمکی جس پر انہوں نے فوری آرڈی او بھینسہ اور پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس فوری عمل کرتے ہوئے اے ایس پی بھینسہ اویناش کمار فوری حرکت آتے ہوئے بھاری پولیس کے ساتھ موقع واردات پہنچکر واردات کا معائنہ کیا۔

اور یہاں موجود سی سی ٹی وی کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔اوراس واقع کے تعلق سے تمام تفصیلات سے واقفیت حاصل کی۔جبکہ اس واقع کی اطلاع ضلع ایس پی نرمل جانکی شرمیلا کو دی گئی۔کیونکہ یہ شرپسند آئے دن حالات کو مکد رکرنے کیلئے کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں۔

شدیدزخمی ملازم عبدالوکیل کو ایریا اسپتال بھینسہ منتقل کیا گیا۔جہاں ان کا علاج کیا جارہاہے۔ اس واقع کی اطلاع کے ساتھ آرڈی او بھینسہ کومل ریڈی ایریا اسپتال پہنچکر ملازم وشدید زخمی عبدالوکیل سے تمام حالا ت واقف ہوئے۔

اس موقع پر انہوں نے اے ایس پی بھینسہ اور ضلع ایس پی کو اس واقع کی اطلاع دیتے ہوئے فوری کاروائی کرنے کی اپیل کی۔اس موقع پر افراد خاندان نے شدید برہمی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ زعفرانی کپڑا تو آپ کے دفتر سے دیا گیا پھر اس طرح کے حملہ کیوں کیا گیا۔جبکہ جن شرپسندوں ان پر حملہ کیا ہے وہ سابقہ کئی ایسے ہی شرپسندی کے واقعات میں ملوث ہیں اس کے باوجودبھی انہیں آزادنہ طور پر چھوڑاجارہاہے۔

انہوں نے آرڈی او سے مطالبہ کیا کہ وہ ان شرپسندوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔اگراس ضمن میں کچھ اقدام نہیں کیاگیا۔تو ان کے حوصلے بلند ہوجائیں گے اوریہ مزید شرپسندی کے معصوم مسلمانوں کو نشانہ بناتے جائیں گے۔

اس واقع کو لیکر تانور پولیس اسٹیشن میں عبدالوکیل کے علاوہ محکمہ ریو نیو کی جانب سے شکایت داخل کی جارہی ہے۔جبکہ یہ حالات سے مقامی تحصیلدار لنگا مورتی کو واقف کروایا گیا۔

بعدازاں ایریا اسپتال میں آرڈی او بھینسہ کومل ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس واقع پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔اور کہاکہ اس معاملہ جو بھی ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور کسی کو بھی بخشانہیں جائیگا۔جبکہ پولیس زرائع کے مطابق اس ضمن میں دوشرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا اور مزید کی تلاش جاری ہے۔