تلنگانہ

گرام پنچایت سطح پر میارج رجسٹریشن کی سہولت

ریاستی حکومت کی جانب سے کم عمر میں شادیوں کے واقعات کے تدارک کی سمت اہم فیصلہ کرتے ہوئے گرام پنچایتوں میں ہی میاریج رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت کی جانب سے کم عمر میں شادیوں کے واقعات کے تدارک کی سمت اہم فیصلہ کرتے ہوئے گرام پنچایتوں میں ہی میاریج رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ نیا نہیں، متاثرین کی بازآبادکاری کا وعدہ: وزیر راج نرسمہا
ضلع کھمم میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ اسکول کا سنگ بنیاد
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی

حکومت کے اس فیصلہ سے دیہی علاقوں کے عوام کو اپنے گرام پنچایتوں میں شادیوں کے رجسٹریشن کا موقع حاصل ہوگا۔ اس سارے عمل کی نگرانی ضلع گرام پنچایتوں کو تفویض کی جارہی ہے۔

اس اقدام کے ذریعہ گرام پنچایتوں کے سکریٹریز کو شادیوں کے رجسٹریشن کا موقع حاصل ہوگا۔ حکومت کے اس فیصلہ سے غریب خاندانوں کو شادی مبارک اور کلیان لکشمی اسکیم سے استفادہ کے مواقع حاصل ہوں گے اور اس اسکیم سے استفادہ کیلئے شادی کے فوری بعد گرام پنچایت میں درخواست داخل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

ہر ضلع میں گرام پنچایتوں میں شادیوں کے رجسٹریشن کی سہولت کی فراہمی سے جہاں کم عمر میں شادیوں کے واقعات کا بہت حدتک تدارک ہوگا وہیں سرکاری اسکیموں سے مستفید کرانے اور خاندانوں کی حقیقی تعداد سے حکومت کو معلومات فراہم ہوسکے گی۔ قانون کے مطابق شادی کے لئے لڑکے کی عمر21 اور لڑکی کی 18سال ہونا ضروری ہے۔