آندھراپردیش

وویکانندا ریڈی قتل کیس، ایم پی کڑپہ کی کل سی بی آئی میں حاضری

سی بی آئی کے اس فیصلہ سے سنسنی خیز قتل کیس، ایک اہم مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔ اویناش ریڈی، ایم پی، آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے کزن ہیں۔ وہ، کل جمعہ کے روز حیدرآباد میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں گے۔

حیدرآباد: سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی)، آندھرا پردیش کے سابق وزیر وائی ایس وویکا نندا ریڈی قتل کے سنسنی خیز 4سالہ قدیم کیس میں کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس اویناش ریڈی سے جمعہ کے روز ایک بار پھر پوچھ تاچھ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں
کڑپہ ایم پی کی ضمانت، ٹی وی مباحث کے ویڈیو کلپنگس کی طلبی
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
وویکا نندا ریڈی قتل کیس تحقیقات نتیجہ خیز ہونے کی امید
سی بی آئی کی درخواست کا جواب دینے چدمبرم کو ہائیکورٹ کی ہدایت

سی بی آئی کے اس فیصلہ سے سنسنی خیز قتل کیس، ایک اہم مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔ اویناش ریڈی، ایم پی، آندھرا پردیش کے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے کزن ہیں۔ وہ، کل جمعہ کے روز حیدرآباد میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہوں گے۔

سی بی آئی نے اویناش ریڈی کے والد وائی ایس بھاسکر ریڈی کو پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا مگر بھاسکر ریڈی نے سی بی آئی سے مزید وقت طلب کیا ہے۔ اس کیس میں سی بی آئی کی جانب سے چونکا رہنے والے انکشافات کے دو دن بعد اویناش ریڈی،24 فروری کو مرکزی ایجنسی کے سامنے حاضر ہوں گے۔

سی بی آئی نے چہارشنبہ کے روز تلنگانہ ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کرتے ہوئے ملزم سنیل یادو کی ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ اویناش ریڈی، ان کے والد بھاسکر ریڈی اور ان کے حامی ڈی شیوا شنکر ریڈی نے وویکا نندا ریڈی کے قتل کی مجرمانہ سازش رچی تھی اور یہ سازش، وویکا نندا ریڈی کے سیاسی عزائم کے خلاف رچی گئی۔

عدالت میں کاغذات جمع کراتے ہوئے سی بی آئی نے کہا کہ ان تینوں نے وویکا نندا ریڈی کے قتل کیلئے دیگر ملزموں ایرا گنگا ریڈی، سنیل یادو، دستگیراور دیگر کی خدمات حاصل کیں۔ یہ ملزمین آنجہانی سابق وزیر کے ہاں کام کرتے تھے۔

اویناش ریڈی اور ان کے والد، وویکا نندا ریڈی سے عداوت رکھتے تھے کیونکہ وویکا نندا ریڈی نے حلقہ لوک سبھاکڑپہ سے اویناش ریڈی کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کا امیدوار بنانے کی مخالفت کی تھی سابق وزیر چاہتے تھے کہ حلقہ لوک سبھا کڑپہ سے چیف منسٹر جگن کی بہن شرمیلا یا ان کی والدہ وجئے اماں کو پارٹی امیدوار بنایا جائے۔ سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ قتل کے منصوبہ کو روبعمل لانے کیلئے ملزمین کو 40کروڑ روپے کا پیشکش کیا گیا تھا۔

انوسٹی گیشن ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ وویکا نندا ریڈی، اپنے بھائی بھاسکر ریڈی اور بھتیجہ اویناش ریڈی سے خوش نہیں تھے کیونکہ ان دونوں باپ بیٹے نے 2017 میں ایم ایل سی حلقہ کڑپہ کے الیکشن میں وویکا نندا ریڈی کی کامیابی کو سبوتاج کیا تھا۔

اویناش اور ان کے والد، ایم ایل سی الیکشن میں شیوا شنکر کوامیدوار بنانا چاہتے تھے جبکہ جگن نے ایم ایل سی الیکشن میں وویکا نندا ریڈی کو ٹکٹ دیاتھا لیکن ان تینوں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ وویکا نندا ریڈی کو شکست ہوجائے۔ وویکا نندا ریڈی، سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کے چھوٹے بھائی تھے جو موجودہ چیف منسٹر جگن کے چچا تھے۔ 15 مارچ2019 کو وویکا نندا ریڈی، پلی ویندولہ میں اپنے مکان میں مشتبہ حالات میں قتل کردئیے گئے تھے۔