تلنگانہ
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
اس موقع پر میر فراست علی باقری نے کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد بھارتی سیاست میں دیانت داری کی علامت تھے وہ ایک ممتاز وکیل، بہترین صحافی اور 1950 سے 1962 تک جمہوریۂ ہند کے پہلے صدر رہ چکے ہیں۔
حیدرآباد: بی جے پی تلنگانہ کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد جی جو کہ بھارت کے پہلے صدر تھے کی 141ویں یومِ پیدائش کے موقع پر چادرگھاٹ کے راجندر پرساد پارک میں قائم اُن کے مجسمے پر پھول نچھاور کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر میر فراست علی باقری نے کہا کہ ڈاکٹر راجندر پرساد بھارتی سیاست میں دیانت داری کی علامت تھے وہ ایک ممتاز وکیل، بہترین صحافی اور 1950 سے 1962 تک جمہوریۂ ہند کے پہلے صدر رہ چکے ہیں۔
آزادی کی جدوجہد کے دوران عدم تعاون تحریک میں وہ مہاتما گاندھی کے ساتھی بھی تھے۔سید حیدر حسین رضوی، میر کاظم علی، روی کمار ایس، راجیش یادو اور دیگر پارٹی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔