حیدرآباد

ہلدی بورڈ کے قیام کا وعدہ پورانہ کرنے پر کسان مودی حکومت کو بہتر سبق سکھائیں گے:تارک راماراو

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بانڈ پیپر پر ہلدی بورڈکے قیام کا وعدہ اورپھر کئی مرتبہ احتجاج کے باوجود بورڈ کے قیام سے انکار کرتے ہوئے ہلدی کے کسانوں کی توہین کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بانڈ پیپر پر ہلدی بورڈکے قیام کا وعدہ اورپھر کئی مرتبہ احتجاج کے باوجود بورڈ کے قیام سے انکار کرتے ہوئے ہلدی کے کسانوں کی توہین کی گئی۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ایک ٹوئیٹ کیا اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اروند دھرماپوری کی جانب سے جاری کئے گئے بانڈ پیپر کو بھی پوسٹ کیا۔

اس بانڈ پیپر میں انہوں نے انتخابات سے پہلے واضح طورپر وعدہ کیا تھا کہ نظام آباد ضلع میں ہلدی بورڈ کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔

تارک راما راو نے وزیراعظم مودی سے پوچھا کہ کیا آپ اس بانڈ پیپر کو پہچانتے ہیں؟ یہ آپ کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کا بانڈ پیپر پر کیاگیا وعدہ ہے۔ہلدی کے کسان، شرمناک دغابازی پر مودی حکومت کو بہتر سبق سکھائیں گے۔

تارک راما راو نے وزیراعظم مودی کے کرناٹک انتخابات کے موقع پر کئے گئے ریمارک کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس نے اُن کا اُس وقت مذاق اڑایا تھا جب انہوں نے کہا تھا کہ کوویڈ کے دوران ہلدی قوت مدافعت بڑھاتی ہے،مودی نے کہاتھا کہ کانگریس نے ان کی نہیں بلکہ ہلدی کے کسانوں کی توہین کی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی