اترپردیش: سڑک حادثہ میں خاتون جج کی موت

اس حادثہ میں شدید طور سے زخمی اے ڈی جے اور ان کے ڈرائیور کو سیفئی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اے ڈی جے کو مردہ قرار دےد یا جبکہ ڈرائیور سچن کا علاج جاری ہے۔

مین پوری: اترپردیش کے ضلع مین پوری میں تعینات اڈیشنل ضلع اینڈ سیشن جج(پاکسو) پونم تیاگی کی فیروز آباد ضلع کے نگلا کھنگر علاقے میں منگل کو لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر ہوئے سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنگ میل۔65 کے نزدیک آج صبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جج دو دن کی چھٹی کے بعد مین پوری لوٹ رہی تھی کہ ان کی کار آگے جارہے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

 اس حادثہ میں شدید طور سے زخمی اے ڈی جے اور ان کے ڈرائیور کو سیفئی پی جی آئی میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اے ڈی جے کو مردہ قرار دےد یا جبکہ ڈرائیور سچن کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کی جانکاری ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وجہ ممکنہ طور سے ڈرائیور کو جھپکی آنامانا جارہا ہے۔