حیدرآباد میں فاومولہ- ای ریسنگ چمپئن شپ کا آغاز
دوسری طرف فرامولہ-ای کار ریس دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد شہر کی طرف آرہی ہے۔ کئی معروف فلم اسٹارس‘ کرکٹرس‘ سیاسی قائدین فارمولہ- ای ریس دیکھنے حیدرآباد آئے ہوئے ہیں۔
حیدرآباد: دنیا میں ہندوستانی کھیل کود کے نئے باب کا آغاز ہوا۔ فارمولا ون کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ مقبول اسپورٹ فارمولا-ای ورلڈ ریسنگ چمپئن شپ کا حیدرآباد میں آغاز ہوا۔ نکلیس روڈ پر تیارکردہ ریسنگ سرکیٹ پر فارمولہ-ای کاروں کی دوڑ دلکش نظارہ پیش کررہی ہیں۔
مختلف ممالک سے آئے ریسرس انتہائی برق رفتار سے کاریں چلاتے ہوئے دم بخود کردینے والا مظاہرہ پیش کررہے ہیں۔ جاگور‘ نسان‘ کاپرا‘ اولانچ اور مہندرا کاریں عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ موجودہ طور پر کوالیفائنگ ریس جاری ہے۔ دوپہر میں اصل ریس کا آغاز ہوگا۔
جملہ 2.8کیلو میٹر اسٹیریٹ سرکٹ پر 11آٹو موبائیل کمپنیوں کی تیار کردہ 22کاروں کو ریسرس دوڑائینگے۔ دوسری طرف فرامولہ-ای کار ریس دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد شہر کی طرف آرہی ہے۔ کئی معروف فلم اسٹارس‘ کرکٹرس‘ سیاسی قائدین فارمولہ- ای ریس دیکھنے حیدرآباد آئے ہوئے ہیں۔
سچن ٹنڈولکر‘ شیکھر دھون‘ دیپک ہوڈا‘ یزویندر چہل‘ بیاڈمنٹن کوچ پی گوپی چند‘ ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ رکن پارلیمنٹ سنتوش‘ رام موہن نائیڈو‘ جی جئے دیو اور فلم اسٹار رام چرن ریس دیکھنے آنے والوں میں قابل ذکر ہیں۔