حیدرآباد

فارمولا۔ای چمپئن شپ: ریاض سے 8 شاندارریسلنگ کاریں حیدرآباد پہونچ گئیں

فارمولہ۔ ای ورلڈچمپئن شپ میں 11ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ دوڑتی نظر آئیں گی جو شہر میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھیں۔ گاڑیوں کوخصوصی طورپر ڈیزائن کردہ کارگوہینڈلنگ کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے اتاراگیااور GHAC ٹرمنل میں ایک خصوصی ہینڈلنگ ایریا میں منتقل کیاگیا۔

شمس آباد: فارمولا۔ای چمپئن شپ کے لئے شمس آباد ایرپورٹ کی کارگوسسٹم نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریاض سے 90ٹن وزنی آٹھ شاندار ریسلنگ کاروں کو حیدرآبادپہنچایا ہے۔کارگوطیارہ بوئنگ رات 2:50 بجے حیدر آبادایرپورٹ پہنچا۔

متعلقہ خبریں
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد کومشترکہ صدر مقام برقرار رکھنے کا مطالبہ،ہائی کورٹ میں عرضی

فارمولہ۔ ای ورلڈچمپئن شپ میں 11ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ دوڑتی نظر آئیں گی جو شہر میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھیں۔ گاڑیوں کوخصوصی طورپر ڈیزائن کردہ کارگوہینڈلنگ کے آلات کا استعمال کرتے ہوئے اتاراگیااور GHAC ٹرمنل میں ایک خصوصی ہینڈلنگ ایریا میں منتقل کیاگیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے سی ای او GHAIL ایرپورٹ نے کہاکہ حیدرآبادہوائی اڈہ کوملک میں پہلی فارمولا۔ ای چمپئن شپ کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے ایرکارگو کی نقل وحرکت فراہم کرنے میں فخر ہے۔

جنوبی ہندوستان میں بڑے کارگومرکز حیدرآباد درجہ حرارت کے لحاظ سے سامان‘ بھاری مشنری‘زرعی‘سمندری‘مصنوعات‘مویشیوں اوردیگر مختلف اشیاء کی غیر منقطے کھیپ کوسنبھالنے کے لئے تمام سہولتوں سے لیس ہے جو قومی اوربین الاقوامی منڈیوں میں محفوظ طریقہ سے منتقل کئے جاتے ہیں۔

 اس آٹوسیکٹر کوپورا کرنے کے لئے ہماری صلاحیتیں ہمارے کارگو سہولیات اورڈیجٹیائز یشن کی مزید توسیع کے ساتھ تیارہیں جوصارفین کے لئے زیادہ لاگت اورافادیت فراہم کرتاہے۔