انٹرٹینمنٹدہلی

سیف علی خان پر حملہ آور ملزم کا باپ وزارتِ خارجہ اور ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا

اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے کے ملزم بنگلہ دیشی کا باپ جو اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے بہت جلد اپنے ملک کی وزارتِ خارجہ اور ہندوستانی ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا، نے دعویٰ کیا کہ اس کے بیٹے کو بلاوجہ پھنسایا جارہا ہے۔

نئی دہلی۔: اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے کے ملزم بنگلہ دیشی کا باپ جو اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے بہت جلد اپنے ملک کی وزارتِ خارجہ اور ہندوستانی ہائی کمیشن سے رجوع ہوگا، نے دعویٰ کیا کہ اس کے بیٹے کو بلاوجہ پھنسایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں

شریف الاسلام کا باپ محمد روحل پی ٹی آئی کو بنگلہ دیش سے دیے گئے 12 منٹ کے انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان میں قیام کے لیے بیٹے کے پاس کوئی موزوں دستاویزات نہیں تھے اور وہ مسلسل گرفتاری کے خوف سے وہاں زندگی گزار رہا تھا۔

اس نے مزید دعویٰ کیا کہ جنوری 2024ء کے انتخابات میں شیخ حسینہ کے دوبارہ منتخب ہونے پر شریف الاسلام کو مجبوراً بنگلہ دیش چھوڑنا پڑا۔ محمد روحل نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سی سی ٹی وی کے فوٹیج میں دکھائی دینے والا شخص شریف الاسلام نہیں ہے اور مزید کہا کہ اس کے بیٹے کو پھنسایا جارہا ہے۔

روحل نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ سے ربط پیدا کرے گا اور بیٹے کی رہائی کے لیے ڈھاکہ میں موجود ہندوستانی ہائی کمیشن سے بھی مدد طلب کرے گا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے بیٹے کی گرفتاری کے بارے میں فیس بک اور نیوز چیانلوں سے اسے علم ہوا ہے اور کہا کہ صرف اس سلسلہ میں پولیس اس سے کوئی ربط قائم نہیں کی ہے۔