انٹرٹینمنٹ

فاطمہ ثنا شیخ ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ نظر آسکتی ہیں!

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آسکتی ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ سلور اسکرین پر نظر آسکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
عامر خان، کرن راؤ اور بیٹے کے ساتھ گھومنے نکل گئے
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
عامرخان کا ہماچل پردیش ریلیف فنڈ میں 25لاکھ روپئے کا عطیہ
سارا علی خان نے ورک آؤٹ کا ویڈیو شیئر کیا
پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتاتی

عامر خان نے حال ہی میں اپنی پروڈکشن میں بننے والی پانچ فلموں کا ذکر کیا تھا۔ چرچا ہے کہ عامر نے اپنے پروڈکشن میں بننے والی ایک اور فلم کے لئے فاطمہ ثنا شیخ کو مرکزی اداکارہ کے طور پر منتخب کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہوگی۔ فلم کا ٹائٹل ابھی طے نہیں ہوا ہے۔اس فلم کو ادویت چندن ڈائریکٹ کریں گے۔

ادویت چندن فلم کی اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی سے شروع ہوگی۔ اس سے قبل عامر نے فاطمہ کو ملیالم فلم جئے جئے جئے جئے ہے کے ہندی ریمیک کے لیے سائن کیا تھا لیکن وہ فلم نہ بن سکی۔

a3w
a3w