تلنگانہ

سونیا گاندھی کی سوانحی کتاب میں تلنگانہ کا ذکر غائب، سیاسی حلقوں میں بحث

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کتاب میں سابق متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی (وائی ایس آر) اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کا ذکر تو کیا گیا ہے، لیکن تلنگانہ ریاست کا نام کہیں نظر نہیں آتا۔

حیدرآباد: کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کی زندگی اور سیاسی سفر پر مبنی ایک سوانحی کتاب میں تلنگانہ تحریک اور ریاست کی تشکیل کا کوئی ذکر نہ ہونے پر سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کتاب میں سابق متحدہ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی (وائی ایس آر) اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کا ذکر تو کیا گیا ہے، لیکن تلنگانہ ریاست کا نام کہیں نظر نہیں آتا۔

اس عدم ذکر نے خاص طور پر تلنگانہ میں کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں، جہاں کانگریس کے مقامی قائدین اکثر یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ سونیا گاندھی نے علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مقامی سیاسی قائدین کی جانب سے سونیا گاندھی کو تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں لانے کا سہرا دیا جاتا رہا ہے، تاہم کتاب میں تلنگانہ تحریک اور ریاست کی تشکیل کا ذکر نہ ہونا اب بحث کا موضوع بن گیا ہے۔

اس معاملے نے ایک بار پھر تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں مختلف سیاسی جماعتوں اور قائدین کے کردار اور اس جدوجہد کی تاریخی اہمیت سے متعلق سوالات کو اجاگر کردیا ہے۔