تلنگانہ

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف

تلنگانہ کے وقارآبادضلع میں گزشتہ چند دنوں سے تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کی لہردوڑگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وقارآبادضلع میں گزشتہ چند دنوں سے تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کی لہردوڑگئی۔

متعلقہ خبریں
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام

مقامی افرادنے کہا کہ چیلاپور میں کل شب یہ جنگلی جانور نظرآیا۔مقامی افراد نے بتایا کہ چیلاپور گاؤں کے انجینلو دو دیگر افراد کے ساتھ رات کے وقت کھیت کے پاس بندھے ہوئے مویشیوں کو دیکھنے کیلئے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ تیندواسڑک کے درمیان ایک زرعی کھیت سے کھیتوں کی طرف بھاگ رہا تھا۔ انہوں نے فوراً گاؤں والوں کو اطلاع دی۔

گاؤں کے سرپنچ راملونے خبردار کیا کہ چونکہ چیلاپور گاؤں ایک جھاڑیوں والے علاقے میں واقع ہے، اس لیے رات کے وقت مقامی افراد چوکسی اختیار کریں۔

اس واقعہ کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی جنہوں نے وہاں پہنچ کر معائنہ کیا اورتیندوے کے پنجوں کے نشانات حاصل کئے۔