امریکہ و کینیڈاسوشیل میڈیا

نیو جرسی کی مسجد کے امام پر نماز میں ایک شخص کا جان لیوا حملہ، ویڈیو وائرل

میئر آنڈرے سیغ نے کہاکہ واقعہ کے فوراً بعد اُنہوں نے ہاسپٹل میں امام صاحب سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے کہاکہ امام سینٹ جوزف یونیورسٹی میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

واشنگٹن: امریکی چیانل سی این این کے مطابق نیو جرسی کے علاقہ پیٹرسن کی مسجد عمر میں امام مسجد سید النقیب چاقو کے حملہ میں زحمی ہوگئے۔ تاہم ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔ مسجد کی ترجمان عبدالحمدان نے کہاکہ حملہ آور نماز ادا کررہا تھا اور اسی دوران اس نے اچانک امام صاحب پر چاقو سے کم از کم 2 وار کئے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش
مسجد بیت میں ناپاکی کی حالت میں بیٹھنا
نمازی کی طرف بیٹھنے والے کا چہرہ
سنہری باغ مسجد، درخواست کی یکسوئی
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی

اُنہوں نے کہاکہ اس واقعہ کے بعد مشتبہ شخص مسجد سے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا تاہم مسجد میں موجود مصلیوں نے اُسے پکڑنے میں کامیابی حاصل کی اور اُس کو پولیس کے حوال کردیا۔

عبدالحمدان نے مزید کہاکہ نماز فجر کے وقت 200 سے زائد مصلی مسجد میں موجود تھے۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ حملہ فرد واحد کا عمل تھا اور اُنہوں نے نمازیوں کو یقین دلایاکہ مسجد محفوظ ہے اور وہ مسجد میں آسکتے ہیں۔

https://twitter.com/MalakIgbara/status/1645175468214083588

میئر آنڈرے سیغ نے کہاکہ واقعہ کے فوراً بعد اُنہوں نے ہاسپٹل میں امام صاحب سے ملاقات کی۔ اُنہوں نے کہاکہ امام سینٹ جوزف یونیورسٹی میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

میئر کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم حملہ کا مقصد واضح نہیں ہوا ہے۔ میئر آنڈرے سیغ نے نمازیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے حملہ آور پر بروقت قابوپالیا۔

یہ مسلمانوں کیلئے مقدس مہینہ ہے اور ہم یہ یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جو نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں آتے ہیں ان کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم نے اس صورتحال کو سنجیدگی سے لیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جو بھی نماز پڑھنے کیلئے آئے وہ بغیر کسی خوف کے سکون سے نماز ادا کرسکتے ہیں۔