حیدرآباد

کورونا کی وباء پھر پھیلنے کا خدشہ،نیلوفر ہاسپٹل میں 14ماہ کا بچہ کووڈ سے متاثر

اوشا رانی نے کہاکہ لڑکے میں کھانسی، چھینکیں اور سانس لینے میں تکلیف دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب سے تمام نمونیا کے کیسس کا کووڈ ٹسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: کورونا وبا پھر ایک بار پھیل رہی ہے۔ گزشتہ روز شہر کے نیلو فر ہاسپٹل میں 14ماہ کے ایک لڑکے کو کووڈ سے متاثر پایا گیا۔ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ اوشا رانی نے بتایا کہ لڑکے کی حالت مستحکم ہے۔ 18 دسمبر کو نمونیا سے متاثر پائے جانے پر لڑکے کو دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

اوشا رانی نے کہاکہ لڑکے میں کھانسی، چھینکیں اور سانس لینے میں تکلیف دیکھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب سے تمام نمونیا کے کیسس کا کووڈ ٹسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چہارشنبہ کو لڑکے کے نمونوں کو ٹسٹس کے لئے روانہ کئے گئے تھے اور جمعرات کی رات رپورٹ وصول ہوئی جس میں لڑکے کو کووڈ سے متاثرہ پایا گیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ لڑکے کے والدین میں کورونا علامتیں نہیں دیکھی گئی۔ دوسری طرف ایم جی ایم ہاسپٹل ورنگل کے سپرنٹنڈنٹ چندرا شیکھر نے بتایا کہ ضلع بھوپال پلی سے تعلق رکھنے والی 62سالہ خاتون گاداری یادماں کو کووڈ19 ٹسٹ پازیٹیو آیا۔

 انہوں نے صحافیوں کا پتہ چلانے کے لئے یادماں کے خون کے نمونوں کو پونہ بھیجا گیا ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہZN-I ویرینٹ کو کافی خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔ ہم حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ کووڈ کٹس کو تیار رکھا جارہا ہے۔

 ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔ انہوں نے عوام کو خوف میں مبتلا نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام تیاریاں کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام کوگروپس کی شکل میں گھومنے سے گریز کرنے نیز فیس ماسک کو لازمی طور پر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔