جموں و کشمیر

کشمیر کے عوام انتہائی مایوس حکومت پرسختیوں کا الزام: محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کے عوام بے چینی اور خوف کے عالم میں زندگی بسرکررہے ہیں‘یہ بات پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ مفتی نے آج یہاں بتائی۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے عوام بے چینی اور خوف کے عالم میں زندگی بسرکررہے ہیں‘یہ بات پی ڈی پی کی صدرمحبوبہ مفتی نے آج یہاں بتائی۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سختیوں کی وجہ جموں وکشمیر کے عوام انتہائی مایوس ہوگئے ہیں اور وہ خوف کی زندگی بسرکرنے پرمجبورہوتے جارہے ہیں کیونکہ کئی افراد کو گرفتارکرلیاجارہا ہے۔

حال ہی میں سرجن برکاتی کی شریک حیات کو گرفتارکرلیاگیا ہے جن پر دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرنے کا الزام ہے۔

اس سلسلہ میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا اور نہ ہی عوام کی شکایات پر توجہ دی جارہی ہے‘ صرف گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے کئی افراد کو جیل بھیج دیاگیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کلگام میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہ الزام عائدکیا ہے۔

انہوں نے جنوبی کشمیر ضلع میں ایک کنونشن کو بھی مخاطب کیا اور کہا کہ ان کا مقصد اقتدارحاصل کرنا نہیں ہے جیسا کہ الزامات عائد کئے جارہے ہیں بلکہ عوام کو مشکل حالات سے نجات دلانا ہے۔