آندھراپردیش

گھریلو جھگڑے، بیوی اور بچوں کو گولی مارنے کے بعد کانسٹیبل کی خودکشی

حیدرآباد: گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ایک کانسٹیبل نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مارکرہلاک کردیا اور پھر خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

یہ افسوسناک واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کڑپہ کی ایک کوآپریٹو کالونی میں وینکٹیشورلو نامی کانسٹیبل اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔

وہ کڑپہ کے سکنڈ ٹاؤن پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا۔اس کے بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے جس پر تنگ آکر اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو گولی مارنے کے بعد خود بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔