افغانستان نے سری لنکا کو8 رنز سے شکست دی
سری لنکا نے آج صبح ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئے افغانستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور دوسرے ہی اوور میں تھشارا نے صدیق اللہ اٹل کو ایک رن کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔
ہانگزو: چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں چہارشنبہ کو کھیلے گئے تیسرے مردوں کے کرکٹ کوارٹر فائنل میں افغانستان نے نور علی کی نصف سنچری اور گلبدین نائب اور قیس محمد کی عمدہ گیندبازی کی بدولت بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے سری لنکا کوآٹھ رنوں سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے آج صبح ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئے افغانستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور دوسرے ہی اوور میں تھشارا نے صدیق اللہ اٹل کو ایک رن کے اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے نور علی نے اوپنر محمد شہزاد کے ساتھ سنبھل کر کھیتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے 54 رنوں کی شراکت قائم کی۔ 12ویں اوور میں سمراکون نے محمد شہزاد 20 رن کو آراچھیگے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔
اس کے بعد شاہد اللہ 23 نے احتیاط سے کھیلتے ہوئےٹیم کے اسکور کو 100 رنز کے پار پہنچایا۔ انہیں ویسکانت نے فرنانڈو کے ہاتھوں کیچ کرا کر پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان گلبدین نائب نے سات رنز بنائے۔ وہ آراچھیگے کی گیند پر فرنانڈو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
17ویں اوور میں علی کو51 رنز پرویسکانت، ادارا نے رن آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آیا کوئی بھی بلے باز پچ پر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے نووان تھشارا نے 17 رن دے کرچار وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں سہان آراچھیگے نے 17 رن دے کر دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ وجے کانت ویسکانت اور لاہیرو سماراکون نے ایک ایک وکٹ لیا۔
117 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکن ٹیم کا آغاز بھی خراب رہا اور اس نے تیسرے اوور کی دوسری گیند پر لاستھ کرسپل 16 رن کا وکٹ گنوادیا۔ لاستھ کو شرف الدین نے شاہد اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔
اس کے بعد چوتھے اوور میں شیون ڈینیئل نو رن کو نائب کی گیندپر احمد نے لپک لیا۔ چھٹے اوور میں نوانیڈو فرنانڈو پانچ رن کی شکل میں تیسرا وکٹ گرا۔ انہیں نائب نے جنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان سہان آراچھیگے 22 رن نے اننگ کو سنبھالا۔ انہیں شاہد اللہ نے شہزاد کے ہاتھوں رن آؤٹ کرایا۔
اشین بنڈارا 13 رن کو احمد نے نویں اوور میں صفر پربولڈ آؤٹ کردیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور پانچ وکٹ پر 60 رنز تھا۔ اس کے بعد سری لنکن ٹیم جدوجہد کرتی نظر آئی۔ رویندو فرنانڈو نو رن کو ظہیرنے احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
لاہیرو سماراکون ایک رن، نیمیش ویمکتی چھ رنز، نووان تھشارا چھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ وجے کانت ویسکانت 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور سری لنکا کی پوری ٹیم 19.1 اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور قیس احمد نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شرف الدین اشرف، ظہیر خان اور کریم جنت کوایک ایک وکٹ ملا۔