شمالی بھارت

جادو پور یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی لٹکی ہوئی لاش برآمد

جادو پور یونیورسٹی کی گاڑی جب انہیں لینے ان کے گھر پہنچی اور ڈرائیور نے جب ان کو فون کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا تو وہ محلہ کے چندافراد کو لے کر ان کے گھر پہنچے تو ان کی لاش لٹک رہی تھی۔

کولکاتہ: جادو پور یونیورسٹی کے پر و وائس چانسلر کی لٹکتی ہوئی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

جادو پور یونیورسٹی کی گاڑی جب انہیں لینے ان کے گھر پہنچی اور ڈرائیور نے جب ان کو فون کیا مگر کوئی جواب نہیں ملا تو وہ محلہ کے چندافراد کو لے کر ان کے گھر پہنچے تو ان کی لاش لٹک رہی تھی فوری طور پر لاش کو ایم آر بنگور اسپتال لے جایا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جادو پور یونیورسٹی کے پروفیسر اور پرو وائس چانسلر سمانتک داس کا انتقال ہو گیا ہے۔ تاہم بدھ کو ان کی لٹکی ہوئی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ وہ رانی کوٹھی کے علاقے میں رہتے تھے۔ جادو پور یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق ایسوسی ایٹ وائس چانسلر سمانتک داس تقابلی ادب کے شعبہ میں پروفیسر تھے۔

بنگالی ڈیپارٹمنٹ میں بھی انہوں نے پڑھایا تھا۔ ان کی مقبولیت بہت زیادہ تھی۔ طلباء ان کی کلاسوں کو پسند کرتے تھے۔ اس لیے ان کی اچانک موت کی خبر سے جادوپور یونیورسٹی صدمے میں ہے۔ انہوں نے تقابلی ادب کے شعبہ کے سربراہ کی ذمہ داری بھی نبھائی۔ سمانتک یونیورسٹی کے اسکول آف رابندر ناتھ اسٹڈیز سے بھی وابستہ تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے جادو پور یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں تعلیم حاصل کی تھی۔ پھر وشو بھارتی یونیورسٹی کے انگریزی ادب کے شعبہ میں کئی دنوں تک پڑھایا۔

2005 میں انہوں نے جادوپور یونیورسٹی کے تقابلی ادب کے شعبہ میں شمولیت اختیار کی۔ یہ واقعہ کیسے پیش آیا پولیس حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس بات کی بھی چھان بین کی جارہی ہے کہ کیا پس پردہ کوئی اور کہانی ہے؟