تلنگانہ
گھریلو جھگڑوں سے تنگ باپ نے دو بچوں کے ساتھ تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
پولیس نے بتایا کہ ستیم جو ذہنی مسائل کا شکار تھا کی بیوی سے اس کے جھگڑے ہوا کرتے تھے۔
حیدرآباد: گھریلو جھگڑوں سے تنگ باپ نے دو بچوں کے ساتھ تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ستیم جو ذہنی مسائل کا شکار تھا کی بیوی سے اس کے جھگڑے ہوا کرتے تھے۔
ان جھگڑوں سے تنگ آکر اس کی بیوی کچھ مہینوں پہلے گھر سے چلی گئی جس پر مایوسی کے عالم میں اس نے اپنے دو بچوں کے ساتھ خودکشی کرلی۔
مقامی افرادکی مدد سے لاشوں کو باہر نکالا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔