حیدرآباد

خاتون آئی اے ایس آفیسرس گرلز اقامتی اسکولس و ہاسٹلوں کا معائنہ کریں گے: شانتی کماری

انہوں نے کہا اسکولس اور ہوسٹلس کے معائنہ کے لیے تفصیلی رہنمایانہ خطوط پہلے ہی تیار کر لئے گئے ہیں۔ شانتی کماری نے کہا افسران خوراک کے انتظام، تعلیمی معیار، بنیادی ڈھانچہ اور ہاسٹل کے مجموعی انتظام جیسے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

 حیدرآباد: تلنگانہ میں سرکاری ویلفیر گرلز اسکولس اور ہاسٹلس میں تعلیم کے معیار اور سہولیات کو بہتر بنانے کے اقدام کے تحت چیف سکریٹری شانتی کماری نے کہا کہ خاتون آل انڈیا سرویسس افسران ذاتی طور پر ان ہاسٹلوں کا معائنہ کریں گی اور رات میں وہاں قیام کریں گی تاکہ حالات کا جائزہ لیا جا سکے۔

حکومت کے عزم پر روشنی ڈالتے ہوئے، چیف سکریٹری نے کہا کہ تلنگانہ میں 540 سرکاری گرلز ویلفیرہاسٹل ہیں جہاں ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طالبات کے لئے رہائش اور کیٹرنگ کی کھڈیدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا اس  معائنہ کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

 سینئر عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سکریٹری نے معائنہ کے منصوبوں کی تفصیلات پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 29 خاتون آئی اے ایس افسران ان ہاسٹلوں کا دورہ کریں گی اور وہاں کے حالات کا جائزہ لیں گی اور ہاسٹلوں میں سہولتوں اور خدمات کو مزید موثر بنانے کے لئے تجاویز پیش کریں گی۔

انہوں نے کہا اسکولس اور ہوسٹلس کے معائنہ کے لیے تفصیلی رہنمایانہ خطوط پہلے ہی تیار کر لئے گئے ہیں۔ شانتی کماری نے کہا افسران خوراک کے انتظام، تعلیمی معیار، بنیادی ڈھانچہ اور ہاسٹل کے مجموعی انتظام جیسے اہم پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

معائنہ کا پہلا مرحلہ 25 جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔ ان دوروں سے حاصل ہونے والی آراء کا کارروائی کے لئیے جائزہ لیا جائے گا۔ چیف سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ فیڈ بیاک مستقبل کے اقدامات کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، ٹیلی کانفرنس میں ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری این سریدھر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔