تلنگانہ

حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر

بی آر ایس کے کارگزار صدر و ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ 2036 تک حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانا ہمارا مقصد ہے۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر و ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ 2036 تک حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانا ہمارا مقصد ہے۔

متعلقہ خبریں
ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کیلئے کے ٹی آر مدعو
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
نکہت زرین کیلئے 2 کروڑ روپئے دینے چیف منسٹر کا اعلان

ریسیڈنٹ ہاوزنگ ویلفیر اسوسی ایشن کے ذمہ داروں سے آج ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حیدرآباد کو عالمی شہر میں تبدیل کرنا صرف اونچی، اونچی عمارتوں کی تعمیر نہیں ہے بلکہ ہمارا مقصد شہر کے معیار زندگی کو اُس اونچائی پر لے جانا ہے جہاں ہم2036 تک اولمپکس گیمس کی میزبانی کرنے کے قابل بنیں۔

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کی نئی حکومت کی تشکیل کے بعد شہر کی ترقی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی، آبی ذخائر اور پارکس کے مینٹننس کے لئے جی ایچ ایم سی میں مزید ایڈیشنل اسپیشل کمشنرس کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔

ان کی دانست میں مذکورہ امور کی نگرانی کیلئے صرف ایک کمشنر کا ہونا کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں پینے کے پانی کی ناقص سربراہی کے خلاف واٹر بورڈ کے سامنے احتجاج منظم کیا جانا عام بات تھی مگر اب یہ قصہ پارینہ بن چکا ہے۔

کے سی آر نے اپنی دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر کے لئے2052 تک کی پینے کے پانی کی فراہمی کا نظم کیا ہے۔ گزشتہ9.5 سالوں میں 36 فلائی اوورس تعمیر کئے گئے،35تالابوں کو ترقی دی گئی۔ 293بستی دواخانوں کا قیام اور پانچ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹلس کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔