حیدرآبادجرائم و حادثات
کار الٹ جانے سے خاتون سافٹ ویر انجینئر ہلاک
ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر ہلاک اور دیگر 7 اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ایک کار جس میں یہ افراد سوار تھے، پیر کے روز حیدرآباد کے نواح میں الٹ گئی۔
حیدرآباد: ایک خاتون سافٹ ویر انجینئر ہلاک اور دیگر 7 اس وقت زخمی ہوگئے جبکہ ایک کار جس میں یہ افراد سوار تھے، پیر کے روز حیدرآباد کے نواح میں الٹ گئی۔
یہ حادثہ عبداللہ پور مٹ کے قریب آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر پیش آیا۔ مہلوک کی شناخت سومیا ریڈی کے طور پر ہوئی ہے جو انفوسس کی ملازمہ بتائی گئی ہے۔
اس حادثہ میں دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔
آئی ٹی ملازمین کا ایک گروپ، چوٹ اپل کی سرلہ میسماں مندر میں درشن کے بعد شہر واپس ہورہا تھا کہ ان کی کار الٹ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ گاڑی، ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔