سوشیل میڈیا
ترک شیف گوکسی کے خلاف کاروائی کرنے فیفا کا اعلان
رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کی ٹیم سے کسی بھی قسم کا تعلق نہ ہونے کے باوجود نصرت گوکسی نہ صرف اسٹیڈیم میں گھس آئے تھے بلکہ انہوں نے ورلڈکپ ٹرافی کو بھی ہاتھ لگایا تھا۔

ریوڈی جنیرو: ترکیہ کے معروف شیف نصرت گوکسی عرف سالٹ کے خلاف ورلڈکپ فائنل کے بعد ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو پریشان کرنے کی حرکت پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کی ٹیم سے کسی بھی قسم کا تعلق نہ ہونے کے باوجود نصرت گوکسی نہ صرف اسٹیڈیم میں گھس آئے تھے بلکہ انہوں نے ورلڈکپ ٹرافی کو بھی ہاتھ لگایا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ان کی اس حرکت کے باعث سینکڑوں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اب فیفا نے اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر نصرت گوکسی کی ارجنٹینا کے فٹبالرز کے ساتھ اور ورلڈکپ ٹرافی اٹھائے ہوئے کئی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ فیفا قوانین کے مطابق صرف ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ملکوں کے سربراہان کو ٹرافی چھونے کی اجازت تھی۔