دہلی
سول سروسز امتحان 2024: UPSC کا حتمی نتیجہ جاری، شکتی دوبے ٹاپر قرار
UPSC کے اعلامیے کے مطابق، کل 1,009 امیدوار امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی کیٹیگری کے لحاظ سے تفصیل درج ذیل ہے:

نئی دہلی: یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے سول سروسز امتحان 2024 کا حتمی نتیجہ آج 22 اپریل کو جاری کر دیا ہے۔ اس بار ٹاپر کی فہرست میں شکتی دوبے نے پہلا، ہرشیتا گوئل نے دوسرا اور ڈونگرے ارچت پراگ نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔
UPSC کے اعلامیے کے مطابق، کل 1,009 امیدوار امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کی کیٹیگری کے لحاظ سے تفصیل درج ذیل ہے:
- جنرل کیٹیگری: 335 امیدوار
- ای ڈبلیو ایس (EWS): 109 امیدوار
- شیڈول کاسٹ (SC): 160 امیدوار
- شیڈول ٹرائب (ST): 87 امیدوار
امتحان میں شریک تمام امیدوار UPSC کی سرکاری ویب سائٹ upsc.gov.in پر اپنا نتیجہ چیک کر سکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر کامیاب امیدواروں کے نام اور رول نمبر پر مشتمل مکمل فہرست بھی موجود ہے۔
یہ امتحان ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کو آئی اے ایس (IAS)، آئی پی ایس (IPS)، آئی ایف ایس (IFS) اور دیگر مرکزی سول سروسز میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔