سوشیل میڈیاکھیل
فیفا ورلڈ کپ: دوربین میں شراب چھپا کرلانے والا شخص پکڑا گیا
میکسیکن شہری کے ہاتھ میں دوربین تھی۔ اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ دوربین میں سینیٹائزر لے جا رہا ہوں۔جب سکیورٹی اہلکاروں نے اسے کھول کر دیکھا تو اس میں سے شراب کی چھوٹی بوتل برآمد ہوئی۔

دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں میچ کے دوران دوربین میں شراب چھپا کر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گراؤنڈ کے داخلی راستے پر سکیورٹی اہلکار میچ دیکھنے کے لیے آئے میکسیکن شہری سے تفتیش کر رہے ہیں۔
میکسیکن شہری کے ہاتھ میں دوربین تھی۔ اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ دوربین میں سینیٹائزر لے جا رہا ہوں۔جب سکیورٹی اہلکاروں نے اسے کھول کر دیکھا تو اس میں سے شراب کی چھوٹی بوتل برآمد ہوئی۔
یار دہے کہ قطر کی حکومت نے فیفا ورلڈ کپ کے لیے آئے ملکی و غیر ملکی شہریوں پر گراؤنڈ میں شراب یا دوسری نشہ آور چیزیں لانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اب تک معلوم نہیں ہو سکا کہ انتظامیہ نے میکسیکن شہری کے خلاف کیا کارروائی کی۔