کھیل

فیفا ورلڈ کپ: مراکش 36 سال بعد سوپر 16 میں

الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے حکیم زیچ (چوتھے منٹ) اور یوسف النصری (23ویں منٹ) نے گول داغے۔ کینیڈا کی جانب سے واحد گول نائف ایگارڈ نے 40 ویں منٹ میں کیا۔

دوحہ: مراکش نے جمعرات کو اپنے گروپ ایف کے میچ میں کینیڈا کو 2-1 سے شکست دے کر 36 سال بعد فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سوپر 16 مرحلے میں داخلہ لے لیا ہے۔

الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے حکیم زیچ (چوتھے منٹ) اور یوسف النصری (23ویں منٹ) نے گول داغے۔ کینیڈا کی جانب سے واحد گول نائف ایگارڈ نے 40 ویں منٹ میں کیا۔

عالمی نمبر دو بیلجیئم کو 2-0 سے شکست دینے والے مراکش کو اگلے راؤنڈ میں جانے کے لئے جیت یا ڈرا کی ضرورت تھی۔ شمالی افریقی ٹیم نے چوتھے منٹ میں گول کر کے میچ کو اپنے حق میں کر دیا، اس سے قبل 23ویں منٹ میں اپنی برتری دگنی کر دی۔

کینیڈا نے 40 ویں منٹ میں کھاتہ کھولنے کے بعد دوسرے ہاف میں اسکور برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

مراکش نے تین میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ سوپر 16 میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ وہ اپنے گروپ میں سرفہرست رہا ہے جبکہ کروشیا (پانچ پوائنٹس) گروپ ایف سے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہے۔