کھیل

پاکستان کے خلاف ٹسٹ میچ میں انگلینڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ

اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے سنچریاں اسکور کرنے کے بعد ہیری بروک اور اولی پوپ نے بھی سنچریاں بنائیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چار سنچریاں اسکور کی گئی ہیں۔

راولپنڈی: انگلینڈ نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 506 رنز بنا کر ایک ہی دن میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 75 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے۔ اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 1910 میں سڈنی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 494 رنز بنائے تھے۔

اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے سنچریاں اسکور کرنے کے بعد ہیری بروک اور اولی پوپ نے بھی سنچریاں بنائیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چار سنچریاں اسکور کی گئی ہیں۔

دریں اثنا، بروک نے ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل کے ایک اوور میں چھ چوکے لگائے، وہ ٹیسٹ میچ میں ایسا کرنے والے صرف پانچویں بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل سندیپ پاٹل، کرس گیل، رام نریش سرون اور سنت جے سوریہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔