شمالی بھارت

شادی کی تقریب میں کھانا کھانے کےبعد 45 افراد بیمار

کھرگون ضلع اسپتال کے سول سرجن انار سنگھ چوہان نے بتایا کہ رات 12 بجے سے صبح تک 45 لوگوں کو پیٹ میں درد اور الٹی اسہال کی شکایت کے ساتھ داخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 41 لوگوں کو 12:00 سے 4:00 بجے کے درمیان داخل کیا گیا۔

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع ہیڈکوارٹر کے نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں رات کے وقت منعقد ہونے والی شادی کی تقریب کا کھانا کھانے کے بعد 45 لوگ "فوڈ پوائزننگ” کا شکار ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘

کھرگون ضلع اسپتال کے سول سرجن انار سنگھ چوہان نے بتایا کہ رات 12 بجے سے صبح تک 45 لوگوں کو پیٹ میں درد اور الٹی اسہال کی شکایت کے ساتھ داخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 41 لوگوں کو 12:00 سے 4:00 بجے کے درمیان داخل کیا گیا۔

انہوں نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کہا کہ یہ واقعہ شادی کی تقریب کے دوران کھانے کی کسی بھی چیز کے آلودہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر کی حالت مستحکم ہے اور اب کچھ لوگوں کو ہسپتال سے ڈسچارج بھی کیا جا رہا ہے۔

مقامی شہری او پی پاٹیدار نے بتایا کہ کھرگون کے مضافات میں واقع نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی میں موہن لال پاٹیدار کے یہاں منعقد شادی کی تقریب میں کھرگون اور آس پاس کے لوگوں نے کھانا کھایا۔ رات کو12 بجے کے بعد دقت شروع ہوئی اور کھرگون کے قریب سونی پورہ سے 25 لوگوں کو ایمبولینس کی مدد سے ضلع اسپتال لایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ مذکورہ صورتحال شادی کی تقریب میں پیش کیے گئے فروٹ کسٹرڈ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں ایک 2 سالہ بچی بھی ہے جس نے صرف فروٹ کسٹرڈ ہی کھایا تھا۔