دہلی

کجریوال کے خلاف آبکاری پالیسی کیس میں فائنل چارج شیٹ داخل

دہلی اکسائز پالیسی اسکام میں اپنی تحقیقات ختم کرتے ہوئے سی بی آئی نے پیر کے دن چیف منسٹر اروند کجریوال اور دیگر کے خلاف فائنل چارج شیٹ داخل کردی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: دہلی اکسائز پالیسی اسکام میں اپنی تحقیقات ختم کرتے ہوئے سی بی آئی نے پیر کے دن چیف منسٹر اروند کجریوال اور دیگر کے خلاف فائنل چارج شیٹ داخل کردی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار
سنجے سنگھ کی درخواست خارج

سی بی آئی نے قبل ازیں ایک مین چارج شیٹ اور 4 ضمنی چارج شیٹ داخل کی تھیں۔ اس کیس میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسوڈیا، تلنگانہ کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا اور دیگر افراد بھی ملزم ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ پیر کے دن داخل چارج شیٹ قطعی چارج شیٹ ہے۔

ایجنسی نے کے کویتا کے خلاف داخل چارج شیٹ میں کہا کہ شراب کے تاجر ایم سرینواسلو ریڈی (تلگودیشم رکن پارلیمنٹ) نے 16مارچ 2021ء کو دہلی سکریٹریٹ میں کجریوال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی تھی اور ان سے اکسائز پالیسی 2021-22ء سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے قومی دارالحکومت میں ان کے شراب کے کاروبار میں مدد دینے کی گزارش کی تھی۔

کجریوال نے ریڈی کو مدد کا تیقن دیا اور ان سے کہا کہ وہ کے کویتا سے ربط پیدا کریں جو دہلی کی آبکاری پالیسی بنانے میں ان کی ٹیم کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ کجریوال نے ریڈی سے کہا کہ وہ بدلے میں ان کی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کو فنڈس دیں۔

سی بی آئی نے الزام عائد کیا کہ دہلی میں برسراقتدار جماعت اے اے پی کے بعض سیاستدانوں کو پیشگی طور پر 90 تا 100 کروڑ روپے بطور رشوت دئے گئے۔ یہ پیسہ شریک ملزمین وجئے نائیر، بوئن پلی ابھیشیک اور دنیش اروڑہ کے ذریعہ دیا گیا۔

a3w
a3w