جرائم و حادثات

آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں آئی ڈی بی آئی بینک کی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ

آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں آئی ڈی بی آئی بینک کی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں آئی ڈی بی آئی بینک کی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
حیدرآباد میں جوس شاپس بے نقاب: گندگی، زنگ آلود اوزار اور بغیر لائسنس کاروبار
درود و سلام سے نیکیوں کا پلڑا وزنی ہوگا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری کا خطاب
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی
گرمائی تعطیلات – بچوں کی دینی تربیت کا سنہری موقع: مولانا صابر پاشاہ قادری

کل شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر فرنیچر کو نقصان پہنچا اور کمپیوٹرس بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی دوفائربریگیڈس کے عملہ نے وہاں پہنچ کرکافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

بینک میں رکھے دستاویزات بھی آگ کی نذرہوگئے۔اسی دوران بینک کے عہدیداروں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ بینک کے لاکرس میں رکھی رقم بالکل محفوظ ہے اور لاکرس کے مالکین کو اس سلسلہ میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔