حیدرآباد
جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے حتمی ووٹر لسٹ جاری
جی ایچ ایم سی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آر وی کرنن نے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ضمنی انتخاب میں کل 3,98,982 ووٹرس اپنے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی۔
جی ایچ ایم سی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر آر وی کرنن نے جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ضمنی انتخاب میں کل 3,98,982 ووٹرس اپنے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
حتمی فہرست کی اشاعت کے ساتھ ہی اس اہم حلقہ کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں ایک اہم مرحلہ میں داخل ہو گئی ہیں۔
بی آرایس کے رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ کی موت کی وجہ سے اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے۔