حیدرآباد

آخر کار اپوزیشن لیڈر کے سی آر نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کی

چندرشیکھرراو، جو کچھ عرصہ سے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے، اس مرتبہ اجلاس کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل، یعنی صبح 10 بجے ہی اسمبلی پہنچ گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اپوزیشن لیڈرکے چندرشیکھرراو اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔آج صبح بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے وہ حیدرآبادکے نندی ہلز میں واقع اپنے مکان سے اسمبلی کیلئے روانہ ہوئے۔

متعلقہ خبریں
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
سادات بیت المال فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق سادات میں راشن کی تقسیم

 پارٹی کے ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز نے ان کا استقبال کیا اور بعد ازاں انہوں نے اراکین اسمبلی کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ چندرشیکھرراو، جو کچھ عرصہ سے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے، اس مرتبہ اجلاس کے آغاز سے ایک گھنٹہ قبل، یعنی صبح 10 بجے ہی اسمبلی پہنچ گئے۔

کانگریس کے ایم ایل ایز نے ان سے ملاقات کی،جی مہی پال ریڈی نے اپنے بھائی کی شادی کا دعوت نامہ کے سی آر کو پیش کیا۔ اسی طرح، کھمم ضلع کے اشواراؤپیٹ کے کانگریس ایم ایل اے، آدی نارائنا، نے بھی کے سی آر سے ملاقات کی۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں ایم ایل ایز ماضی میں بی آر ایس پارٹی سے منتخب ہوئے تھے اور بعد میں کانگریس میں شامل ہو کر دوبارہ منتخب ہوئے۔ واضح رہے کہ ریاست کی حکمران جماعت کانگریس کے لیڈران، اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ہونے کے باوجود اسمبلی اجلا س میں عدم شرکت پر چندرشیکھرراو پر تنقید کررہے تھے۔