تلنگانہ

تلنگانہ: بہو کو پٹائی سے بچانے کی کوشش۔بیٹے نے دھکیل دیا، ماں کی موت

بیوی کی پٹائی پر مزاحمت کرتے ہوئے بیچ بچاو کرنے کی کوشش پرحالت نشہ میں ایک شخص نے اپنی ضعیف کو دھکیل دیا جس کے نتیجہ میں دیوار سے ٹکراجانے پر اس کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: بیوی کی پٹائی پر مزاحمت کرتے ہوئے بیچ بچاو کرنے کی کوشش پرحالت نشہ میں ایک شخص نے اپنی ضعیف کو دھکیل دیا جس کے نتیجہ میں دیوار سے ٹکراجانے پر اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
عدلِ فاروقی کی جھلک: عمر بن عبدالعزیزؒ کا مثالی عہد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کاخطاب
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم
تربیت، تفریح اور تخلیق کا حسین امتزاج،عیدگاہ اجالے شاہ سعیدآباد پر سی آئی او کے رنگا رنگ چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔

یہ واردات تلنگانہ کے کھمم ضلع میں پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے برہمن پلی گاوں سے تعلق رکھنے والے ٹی پاپیا نے حالت نشہ میں کل شب اپنی بیوی کی پٹائی کی تاہم اسی دوران اس کی ضعیف ماں نے مزاحمت کرتے ہوئے بیچ بچاو کی کوشش کی جس پر برہمی کے عالم میں پاپیا نے ماں کو دھکیل دیا جس کے نتیجہ میں اس کا سردیوارسے ٹکراگیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔