انٹرٹینمنٹقومی

ہائی کورٹ نے شاہ رخ اور دیپیکا کے خلاف ایف آئی آر پر روک لگائی

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون نے راجستھان ہائی کورٹ میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ معاملہ تکنیکی خرابی والی ایک کار سے متعلق ہے۔

جئے پور: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون نے راجستھان ہائی کورٹ میں ان کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ معاملہ تکنیکی خرابی والی ایک کار سے متعلق ہے۔

بھارت پور کی رہائشی کیرتی سنگھ نے 2022 میں ہنڈائی الکازر کار خریدی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق، کار میں تکنیکی خرابی تھی اور اوور ٹیک کرتے وقت ایکسلریٹر دبانے پر کار میں وائبریشن آتی تھی اور رفتار نہیں بڑھتی تھی۔ کیرتی سنگھ نے ڈیلر سے رقم کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا لیکن ڈیلر نے انکار کر دیا۔

25 اگست 2025 کو بھارت پور میں مٹھورگیٹ تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پادوکون کو کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر ہونے کی وجہ سے نام شامل کئے گئے، ساتھ ہی ڈیلر، کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او کے نام بھی شامل کیے گئے۔

عدالت نے آج ایف آئی آر پر کارروائی روک دی۔ وکلاء نے موقف دیا کہ یہ معاملہ صارف عدالت میں جانا چاہیے اور موجودہ ایف آئی آر میں کوئی سنگین جرم ظاہر نہیں ہوتا۔ عدالت نے شکایت کنندہ کیرتی سنگھ کو نوٹس بھیج دیا۔