تلنگانہ

تلنگانہ حکومت تمام دھان کی خریداری کو یقینی بنائے گی: ہریش راؤ

ہریش راؤ نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ ریاستی حکومت نقصان سے دوچاردھان کو بھی عام دھان کی طرح قیمت ادا کرے گی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کا مقصد زراعت کی حفاظت کرنا اور کسانوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے تلنگانہ کے کسانوں کے خاندانوں کو یقین دلایا ہے کہ کسانوں کو غیر موسمی بارش کی وجہ سے دھان کی فصل کے گیلے ہونے کے پیش نظر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
انتخابی ضابطہ اخلاق لاگوہونے سے قبل کسانوں کے مطالبات قبول کرلئے جائیں: جگجیت سنگھ
کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

حکومت، تمام دھان کی خریداری کو یقینی بنائے گی۔ ہریش راؤ نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ ریاستی حکومت نقصان سے دوچاردھان کو بھی عام دھان کی طرح قیمت ادا کرے گی۔ وزیرموصوف نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کا مقصد زراعت کی حفاظت کرنا اور کسانوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر سرینواس ریڈی اور سول سپلائی عہدیداروں کے ساتھ ضلع مستقر سدی پیٹ کی کاٹن مارکٹ یارڈ میں اناج کی خریداری کے مرکز میں گیلی اناج کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کسانوں کی بہتری کے اقدامات کررہے ہیں۔

ان کی سونچ کسانوں کے تئیں ملک کی کے کسی اورلیڈر کی سونچ سے بالکل مختلف ہے۔انہوں نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نقصان زدہ دھان کی بھی خریداری کو یقینی بنائیں۔