تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کامپلکس کی 20دکانات میں آگ لگ گئی
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق یہ آگ جگتیال۔کریم نگر مین روڈ پر موجود کونڈاگٹو مندر کے دامن میں قائم سریناتھ ریذیڈنسی کامپلکس کی تقریباً 20 دکانوں میں لگی۔ان دکانوں میں پلاسٹک اور کھلونوں کے ہونے کے سبب یہ آگ تیزی سے پھیلتی گئی اورایک کے بعد دیگر دکانات کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فوری طور پر حکام نے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی۔ پولیس عہدیدارموقع پر پہنچے اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاگیا جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے۔