جموں و کشمیر

بڈگام کے واگورہ میں آتشزدگی، 4 رہائشی مکان خاکستر

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ایک دو منزلہ مکان اور تین یک منزلہ مکان خاکستر ہوگئے۔

سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے واگورہ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں 4 رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
زیر تعمیر ہمہ منزلہ عمارت میں آتشزدگی (ویڈیو)
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بڈگام کے واگورہ علاقے کے گنائی محلے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں ایک دو منزلہ مکان اور تین یک منزلہ مکان خاکستر ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ مختلف فائر اسٹیشنوں نے کئی فائر ٹنڈرس کو جائے موقع پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔