کھیل

ارجن تنڈولکر کے آئی پی ایل کیریر کا 3 سال بعد آغاز

ارجن ٹنڈولکر کی بہن سارہ ٹنڈولکر بھی اسٹیڈیم میں بیٹھے اپنے بھائی کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ارجن ٹنڈولکر کو آج کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف ممبئی انڈینس کیلئے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ ارجن کے والد سچن ٹنڈولکر نے ممبئی انڈینز کو کئی میچوں میں اہم فتوحات دلائی تھیں لیکن آج ان کا ایک اور خواب پورا ہوگیا ہے۔

ممبئی: ٹیم انڈیا کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر بالآخر ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کیریر شروع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ارجن ٹنڈولکر کو آئی پی ایل 2023 کے 22 ویں میچ میں کے کے آر کے خلاف کھیلے جانے کا موقع ملا۔

 واضح رہے کہ ارجن ٹنڈولکر 3 سال سے اس لمحے کا انتظار کررہے تھے۔ وہ ممبئی انڈینز کا حصہ ضرور تھے لیکن انہیں ابھی تک ڈیبیو کا موقع نہیں ملا تھا۔ سچن ٹنڈولکر بھی اپنے بیٹے کو سپورٹ کرنے وانکھیڑے اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔

 ان کے علاوہ ارجن ٹنڈولکر کی بہن سارہ ٹنڈولکر بھی اسٹیڈیم میں بیٹھے اپنے بھائی کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ارجن ٹنڈولکر کو آج کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے خلاف ممبئی انڈینس کیلئے آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ ارجن کے والد سچن ٹنڈولکر نے ممبئی انڈینز کو کئی میچوں میں اہم فتوحات دلائی تھیں لیکن آج ان کا ایک اور خواب پورا ہوگیا ہے۔

 سچن کے بیٹے ارجن کو پہلی بار ممبئی انڈینس نے پلیئنگ 11 میں شامل کیاہے۔ واضح رہے کہ سال 2021 میں پہلی بار ارجن کو ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ اس کے بعد 2022 میں انہیں 25 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل کیاگیا۔ لیکن انہیں 2021 اور 2022 میں کوئی میاچ کھیلنے کا موقع نہیں ملاتھا۔

اس دوران سارہ تنڈولکر خوشی سے جھومتی ہوئی نظر آئیں۔ واضح رہے کہ پہلی بار ارجن ٹنڈولکر نے گوا سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ فرسٹ کلاس میں انہوں نے کل 7 میچ کھیلے اور 547 رنز اور 12 وکٹیں حاصل کیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں ارجن نے 7 میچوں میں کل 259 رنز بنائے اور 8 وکٹیں حاصل کیں۔ ارجن نے پہلی بار سال 2021 میں ہریانہ کے خلاف ٹی 20 میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ اب تک جملہ 9 میچوں میں 198 رنز اور 12 وکٹیں لے چکے ہیں۔