حیدرآباد

سواپنا لوک کامپلکس میں فائر سیفٹی نظام مفلوج تھا، 12 افراد کی جان بچائی گئی

ناگی ریڈی نے کہا کہ عمارت میں فائر سیفٹی نظام موجود تھا تاہم یہ مکمل ناکارہ ہوچکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کے اطراف سیٹ باکس طریقہ کار موجود رہنے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی۔

حیدرآباد: ڈائرکٹر جنرل فائر اینڈ سیفٹی تلنگانہ ناگی ریڈی نے سواپنا لوک کامپلکس میں گذشتہ روز مہیب آتش زدگی واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی انہیں شام7بجے اطلاع ملی اور آتش فرو عملہ نے فوری حرکت میں آتے ہوئے آگ میں گھرے 12 افراد کی جان بچائی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جامع سروے، غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
اردو کی بقاء وقت کی اہم ضرورت، اسی میں ہماری تہذیب مضمر: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

 انہوں نے حادثہ میں 6 افراد کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ الکٹرک شارٹ سرکٹ ہونے کا قیاس لگایا جارہا ہے۔ ریڈی نے کہا کہ عمارت میں فائر سیفٹی نظام موجود تھا تاہم یہ مکمل ناکارہ ہوچکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمارت کے اطراف سیٹ باکس طریقہ کار موجود رہنے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مدد ملی۔

 انہوں نے کہا کہ سواپنا لوک کامپلکس مینجمنٹ کو فائر سیفٹی نظام کو درست کرانے کی ہدایت دی گئی تھی مگر مینجمنٹ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس حادثہ کی وجہ سے پانچویں اور ساتویں منزل پر موجود دکانات کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کی وجہ سے دکا ن مالکان کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل بھی رہا۔

 انہوں نے عمارت کی صورتحال پر اطمینان اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف فائر سیفٹی نظام لگا کر مناسب مینٹیننس کرنا ہی کافی ہوگا۔ ناگی ریڈی نے کہا کہ ہمہ منزلہ عمارتوں میں تجارتی سرگرمیوں میں ملوث تاجرین کو ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہئے۔